ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں ڈکیتی کی2وارداتیں۔ گولی چلانے پر بھی باز نہیں آئے لٹیرے!

یلاپور میں ڈکیتی کی2وارداتیں۔ گولی چلانے پر بھی باز نہیں آئے لٹیرے!

Sun, 08 Mar 2020 18:49:09    S.O. News Service

یلاپور8/مارچ (ایس او نیوز) سرسی میں چل رہے ماری کمبا تہوار کے موقع پر ضلع بھر کی پولیس بندوبست میں لگی ہوئی ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ڈکیت اور لٹیرے سرگرم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

یلاپور سے ملی ایک رپورٹ کے مطابق تعلقہ کے جاگمنے نامی علاقے میں رات کے وقت جب گھر وں کے مکین کھاپی کر سوگئے تھے تو اچانک کسی کے گھر کا دروازہ زور زور سے پیٹنے کی آواز سنائی دی۔گھر والوں نے جب کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو باہر پانچ نقاب پوش دکھائی دئے، جو ناگراج ہیگڈے نامی شخص کے گھر میں گھس گئے تھے۔ گھر کی پچھلی طرف برتن دھونے میں مصروف ہیگڈے کو چاقو کی نوک پر دھمکاتے ہوئے گھر میں موجود سونے کے زیورات اور نقد رقم ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ گھر میں چونکہ دو ہی افراد موجود تھے، اس لئے لٹیرے وہاں سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 وہاں سے نکلنے کے بعد لٹیرے ذراسی دوری پر واقع گوپال ہیگڈے کے مکان پر دستک دی۔ لٹیروں کودیکھ کر گوپال کے بیٹے نے گھر میں موجود بندوق سے گولی چلائی، لیکن اس کی پروا کیے بغیر لٹیرے گھر میں گھس گئے اور گھر کے مالک سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورا ت لوٹ کر فرار ہوگئے۔


Share: